جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:22

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ شہر کی شاہراہوں پر بارش کا پانی تلاب کی صورت اختیار کرگیا مگر میونسپل کا عملہ کہی بھی دیکھائی نہیں دیا شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :