فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں میں ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں میں ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، مصالحہ جات و دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہے۔ امدادی سامان تحصیل ڈیپلو کے دور دراز گوٹھوں میں330 خاندانوں تک پہنچایا گیا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار تھرپارکر کے دوردراز علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے روز اول سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

صحرائے تھر میں صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خشک راشن کی بھی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی نے متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے قحط زدہ خاندانوں کے لیے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کی بڑی کھیپ روانہ کی، جو ڈیپلو کے دور دراز گوٹھوں میں 330 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے بھیجا گیا امدادی سامان جوڑیا بازار اورگلبرگ کے علاقے سے روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھر کے باسیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہائی کا احساس نہیں دلائیں گے، ہر سطح پر ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ تھر کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کراچی سے مزید بڑے پیمانے پر امدای سامان روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :