ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،41 افراد کے خلاف مقدمات درج،68 افراد گرفتار27 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 817مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر108 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,55,300 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر68افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے27افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :