تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم،ماڈل ہائی اسکول خضدارسے واک کا اہتمام کیا گیا

تعلیمی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، میرٹ کا نفاذ ہر صورت قائم کرکے پڑھا لکھا مستقبل تشکیل دینے کے لئے راہ ہموار کی جائے،رئیس بشیراحمد مینگل

جمعرات 2 اپریل 2015 18:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء )حکمران جماعت نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجا ر کے زیر اہتمام پر تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کے سلسلے مرکزی کال پرماڈل ہائی اسکول خضدارسے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ خضدار ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ اور چیئرمین بی ایس او پجار محمد اسلم بلوچ کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کے شرکاء میں نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیراحمد مینگل بی ایس او پجار کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر نادر بلوچ اکرم بلوچ عبیداللہ گنگو شامل تھے جب کہ اس سے قبل ہالی ڈے ہوٹل مسجد روڈ سے میونسپل کارپوریشن کے ممبر عبیداللہ گنگو کی قیادت میں بابو پیر جان بلوچ ماسٹر فدابلوچ عید محمد بزنجو دھنی بخش غلامانی محمد اقبال رودینی کے شرکاء کی صورت میں ریلی واک میں شریک ہوا۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء چاکر خان روڈ آزادی چوک عمرفاروق چوک سے گزرتے ہوئے داخلہ مہم کے سلسلے میں نعرے بازی کرتے رہے۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر داخلہ مہم کے سلسلے میں نعرے درج تھے ۔ واک کے شرکاء بچوں کو اسکول میں داخلہ کرنے اور ہیڈ ماسٹر و ٹیچرز سے اسکول آباد کرنے سے متعلق نعرے بازی کررہے تھے۔ شرکاء سے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ خضدار عبدالحمید بلوچ بی ایس او پجار کے چیئرمین محمد اسلم بلوچ رئیس بشیراحمد مینگل نادر بلوچ عبیداللہ گنگو نوید بلوچ اختربلوچ محمداکرم بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور قلم و دوات کا ہے یہ دنیاء کا حرف آخر ہے کہ علم کے بغیر ترقی ناممکنات میں سے ہے قومیں تعلیمی ترقی کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

ناخواندہ جھالاوان کو خواندہ جھالاوان کی صورت میں تبدیل کرنا ہوگا ۔ اس کے لئے والدین سمیت تمام طبقات کو ملکر ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہیڈ ماسٹر ٹیچر تعلیمی اداروں میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جو علم کی روشنی پھیلا کر بہتر معاشرہ تشکیل دینے کے لئے تعلیمی اداروں کو آباد کریں ۔ اس مقصد کے لئے حکومت کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو ملکر جدوجہد کرنا چاہئے ۔

ہم پرفرض عائد ہوتا ہے کہ تعلیمی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور معیار و میرٹ کا نفاذ ہر صورت میں قائم کرکے پڑھا لکھا مستقبل تشکیل دینے کے لئے راہ ہموار کردیں ۔ہم نے اس عزم کا اظہارکردیا ہے کہ اپنے مستقبل کو پڑھا لکھا بلوچستان کی حیثیت سے آشکار کرکے تعلیم یافتہ ڈسٹرکٹ اور صوبہ قائم کرنے میں کامیاب ہونگے ۔