سی آئی اے پولیس کا چھاپہ ایک اشتہاری گرفتار ،2فرا ر ہونے میں کامیاب

جمعرات 2 اپریل 2015 18:57

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سٹی تھانہ کے علاقہ میں سی آئی اے پولیس کا چھاپہ ،ایک اشتہاری گرفتار ،2فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے نواح موضع ارائیاں میں خطرناک اشتہاریوں نے پنا ہ لے رکھی ہے ان کی مخبری ہونے پر سی آئی اے لاہور نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار ا تو موقع سے 2اشتہار ی فرار ہونے میں کامیاب اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ، سی آئی اے پولیس نے گرفتار اشتہاری کانام بتانے سے گریز کیا ہے اورجلد انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :