این اے 246 ضمنی انتخاب ، ریٹرننگ افسر نے امیدواروں کا اجلاس طلب کرلیا۔

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 18:56

این اے 246 ضمنی انتخاب ، ریٹرننگ افسر نے امیدواروں کا اجلاس طلب کرلیا۔

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) این اے 246 میں 24 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے تمام امیدواروں کااجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں تمام امیدوار، متعلقہ پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 19 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے ضابطہ اخلاق مرتب کیے جانے اور اس پر عمل درآمد کروائے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ اجلاس 2 دن قبل عزیز آباد میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موونٹ کے کارکنان اور رہنماوَں کے مابین پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث بلایا گیا ہے۔