صوبے کے سائل وسائل حکومت صور ت کوڑیوں کے دام فروخت نہیں کررہی ہے ، ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ
سابق دور میں صوبے کے وسائل کوڑیوں کے دام فروخت کرنیوالے آج کس منہ سے صوبے کے وسائل ، عوام کے مسائل پر بات کررہے ہیں، رکن بلوچستان اسمبلی
جمعرات 2 اپریل 2015 18:55
ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے مرکزی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے کہا صوبے کے سائل وسائل حکومت کسی صور ت کوڑیوں کے دام فروخت نہیں کررہی ہے ،سابق دور میں صوبے کے وسائل کو کوڑیوں کا دام فروخت کرنیوالے آج صوبے کے وسائل اور اس عوام کے مسائل پر کس منہ سے بات کر رہے ہیں و زیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ صوبے کے وسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر نے گئے ہیں ان کے آنے سے تما م صورتحال صوبے کی عوام کے سامنے ہوں گے نیشنل پارٹی کا دامن صاف ہے \نیشنل پارٹی کی کارکردگی سے مطمن ہو کر صوبے بھر سے پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کی جس کا سہر امرکزی رہنماؤں کو جا تاہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام اس کا مذید فیصلہ دے گی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سے صوبے کے سائل وسائل پر بات کی ہے اور آج جب اقتدار سنبھلا تو صوبہ بہت سے گھمبیر مسائل سے دو چار تھاان ڈھائی سالہ صوبائی حکومت سے صوبے کی عوام آج مسائل کے دلدل سے باہر آرہے ہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تعلیم کے لیے نئے دروازے کھولے جا رہے ہیں نیشنل پارٹی کی داخلہ مہم کے حوالے سے جو مہم چلائی گئی پارٹی نے امید سے زیادہ صوبے بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے دیکھایا ہے انہوں نے کہا بے ساکھیوں والی سیاست کو اب کوئی سہار ا نہیں مل سکتاہے صوبے کی عوام کو بے وقوف بنانے والے ہو ش کے ناخن لیں صوبے کی عوام باشعور ہوچکی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست اصولوں پر قائم سے چلتی آرہی ہے پارٹی تما م سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے صوبے کے حوالے سے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں وزیرا علی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تما م سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیئے بغیر کوئی کام نہیں کر رہے ہیں آج جو صوبے کی صورتحال میں امن وامان کی بہتری ہے اسکا سہرا نیشنل پارٹی کی مرکزی وصوبائی قائدین کو جاتاہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.