فرنٹےئرکوربلوچستان کا لورالائی،بارکھان،کوئٹہ اورحب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

لورالائی سے 5مشتبہ شدت پسندگرفتار،بارکھان سے بی ایل اے کا کمانڈر اسلحے سمیت گرفتار کوئٹہ اور حب میں غیرقانونی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنا کر ہزاروں لیٹرڈیزل برآمدکرلیا گیا، ترجمان ایف سی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) فرنٹےئرکوربلوچستان کا لورالائی،بارکھان،کوئٹہ اورحب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ۔ کارروائی کے دوران لورالائی کے علاقے کاٹوی ،سرکی جنگل،نصیرآباد اوراغبرگ سے 5 مشتبہ شرپسندوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ بارکھان کے علاقے سراٹی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کاکمانڈرکوبمعہ ہتھیارحراست میں لے لیا۔

کوئٹہ اور حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 70000لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقے کاٹوی ،سرکی جنگل،نصیرآباد اوراغبرگ میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران 05مشتبہ شرپسندوں کوگرفتارکرلیا ۔گرفتارافرادسے تفتیش جاری ہے جبکہ بارکھان کے نواحی علاقے سراٹی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے فراری کمانڈر کوگرفتار کرکے قبضے سے خودکارہتھیاربرآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ فراری کمانڈرکوئلے کے ٹرکوں اورسیکیورٹی فورسزکی کانوائیوں پرحملوں میں میں ملوث تھا۔واضح رہے کہ فرنٹےئرکورلورالائی سکاؤٹس کی جانب سے گزشتہ ہفتے میخترمیں لیویزچوکی پرحملہ اورپولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے خفیہ اطلاعات پر لورالائی اورگردونواح میں ٹارگٹڈسرچ آپریشن جاری ہے اورتوقع ظاہرکی جاتی ہے کہ مذکورہ شرپسندوں کی جلدہی گرفتاریاں عمل میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑے کیے جائیں گے۔

ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے کوئٹہ اورحب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے 70000لیٹرقبضے میں لے لیا۔برآمدکیے گئے ڈیزل میں40000لیٹرڈیزل کوئٹہ میں لک پاس چیک پوسٹ پر جبکہ30000لیٹر ڈیزل حب میں لیڈاچیک پوسٹ پر مختلف کوچوں سے قبضے میں لیا گیا۔برآمدکیا جانے والا ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے ایف سی اہلکاروں کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لورالائی اورگردونواح میں سرچ آپریشن کا مقصدشاہراہوں کی حفاظت کویقینی اورعام آدمی کے سفرکومحفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کو صوبے کے کسی بھی علاقے کا امن خراب کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اورجہاں بھی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملے گی وہاں ان کے خلاف بلاتفریق ٹارگٹڈ سرچ آپریشن ہوگا۔