میرپور خاص :حیسکوہیرآباد سب ڈویژن کے میٹرسپروائزر اور میٹر ریڈروں نے علاقے میں کنڈوں کا جال پھیلادیا

جمعرات 2 اپریل 2015 18:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء حیسکوواپڈا ہیرآباد سب ڈویژن میرپورخاص کے میٹر سپروائزر،میٹرریڈروں کے پاک کالونی میں ہزاروں ناجائز کینکشن چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا ہیرآباد سب ڈویژن کے میٹر سپروائیزر نیک محمد عرف نیکو، عبدالوحید قاضی اور آلاخان نے پاک کالونی میں کمرشل اور گھریلو صارفین کو ناجائزکینکشن (کنڈے) دئیے ہوئے جس سے واپڈا کو ماہانہ کروڑں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں تو دوسری جانب ایماندار صارفین کو پریشان کرکے اپنے دائرے میں شامل کرنے لئے اوور ریڈنگ دینے معمول بن چکا ہے ۔

واپڈا میرپورخاص میں نیک محمد عرف نیکو، عبدالوحید قاضی اور آلاخان کو کرپشن اور کھلے عام ایسے جائز کاکام کے حوالے سے مانا جاتا ہے۔مزید معلومات حاصل کی تو پتاچلا کے مذکورہ افراد کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے ۔جس پر واپڈا انتطامیہ کاروائی کرنے سے گریز کرتی ہے ۔جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔