ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی،خانیوال سے پیپلزپارٹی کاوفد گڑھی خدابخش روانہ ہوگیا

جمعرات 2 اپریل 2015 18:36

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء پیپلزپارٹی ضلع خانیوال کا نمائندہ وفد پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم وقائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ گڑھی خدابخش روانہ ہوگیا۔ وفد کی قیادت ضلعی صدر وممبرپنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

روانگی کے وقت انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم آج جس مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے ذوالفقار علی بھٹو جیسے معتبر لیڈر کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

عالم اسلام کے آج جن مسائل کا سامناہے انہیں حل کرنے کے لیے بھٹو شہید کے فلسفہ سے رہنمائی لیناچاہیے ۔انہو ں نے کہاکہ بھٹو شہید نے عالم اسلام کو متحد کرنے کے لیے عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس بلاکر جو ایجنڈا اورجو پروگرام دیاتھا اس کو عملی شکل دی جا تی توصورتحال برعکس ہوتی۔