پستہ قد والے اسپیشل افراد عظیم اور ہمارے معاشرے کے کارآمد افراد ہیں ،کمشنر کراچی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ پستہ قد والے اسپیشل افراد بڑے عظیم لوگ ہیں اور یہ ہما رے معاشرے کے کارآمد افراد ہیں کمشنر کراچی پستہ قد حامل افراد کے ایک وفد کے ساتھ ہو نے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ،وفد نے کمشنر کراچی کو اپنے ساتھ پیش آنے والے مسائل تفصیل سے آگاہ کیا وفد نے کمشنر کراچی کو بتایا پستہ قد کے حال افراد کو شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور ان کے سر پرستوں شکایا ت ہیں ،بسوں کے پائیدان بھی اتنے اونچے ہو تے ہیں کہ ہمیں بسو ں میں چڑھنے میں دشوایو ں کا سامنہ کر نا پڑتاہے ،اور بسوں میں بھیٹنے اور کھڑے ہونے کی کو ئی خاص جگہ بھی نہیں ہو تی ،بسوں اور ویگنوں کے ڈرائیورز حضرات بھی پستہ قدافراد کو بھٹانے میں گریز کر تے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اپنی منزلو ں پر پہچنے میں تاخیر ہو جا تی ہیں اور یہ عمل روز مرہ کو معمول بن گیا ہیں وفد نے کمشنرکراچی سے گزارش کی کہ ہمیں مو ٹر سائیکل پر لگنے والی ڈبل سواری پرپا بندی سے مستثنی قرار دلوایاجا ئے ،کمشنر کراچی نے پستہ قد کے حامل افراد کے وفدکے مسائل سے غور سے سنیاور انکے مسائل ومشکلات سے نجا ت کی یقین دھا نی کرائی اور دوران اجلاس ان کی شکایا ت کے ازالے کے لیے احکامات بھی جا ری کیئے ،کمشنرکراچی نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ پبلک ٹرانسپو رٹ کے نما ئیندوں کو پا بند کریں اورپستہ قد افراد کیلئے بسوں اور ویگنوں میں ایک اضافی پا ئیدان لگوائے اورا ن کے بھیٹنے کیلئے کروائی جا ئیں، انھو ں نے کہا کہ پستہ قد آور افراد کے ڈبل سواری سے مستثنی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ سے سفارش بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

لٹل پیپلز افراد کے وفد نے کہا کہ ہم کمشنر کراچی اور حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں کہ جن کی خصوصی توجہ اور تعاون ہمیں حاصل ہیں اجلاس ڈائر یکٹر پی ڈی اینڈ ای سید محمد شکیب ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ریاض فاطمہ، ،اورسیکریٹری ٹرانسپورٹ آر ٹی اے منشاد علی اورلٹل پیپلز آف پاکستان کے صدر کامران احمد شاہ ،جنرل سیکریٹری عامر عباس، وائس پریذیڈنٹ علی ارسلان، عثمان،نقاش بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :