ساہیوال،فتح شیر کالونی میں ڈاکوؤں نے بیوپاری کا گھر لوٹ لیا

گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ڈاکو 14لاکھ 50ہزار روپے کے زیورات،نقدی اورپرائزبانڈ چھین کرفرارہوگئے

جمعرات 2 اپریل 2015 18:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءفتح شیر کالونی میں ایک بیوپاری سرفراز اشرف کے گھر 4ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ڈاکو 14لاکھ 50ہزار روپے کے زیورات ،نقدی اور پرائز بانڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق رات کو بیوپاری سرفراز اشرف کے گھر 4ڈاکوؤں کا گروہ گھس آیا اور اسلحہ تان کر عورتوں وار دیگر افراد کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرہ میں پھینک دیا اور لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس فتح شیر نے مقدمہ 392/397ت پ کے تحت درج کر لیا ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :