چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تحصیل درابن میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

شہر ی کو انصا ف فراہم کر نا عد لیہ کی اولین ذمہ دار ی ہے، فر ض کی تکمیل کیلئے عد لیہ کسی قسم کی قر با نی سے دریغ نہیں کریگی ، جسٹس مظہر عالم میانخیل

جمعرات 2 اپریل 2015 18:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا، جج صاحبان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جن سے خطاب کرتے ہوے چیف جسٹس نے کہا کہ اصل انصاف وہ ہے جو فوری ، سستا اور گھر کی دہلیز پر ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر ی کو انصا ف فراہم کر نا عد لیہ کی اولین ذمہ دار ی ہے اور اپنے اس فر ض کی تکمیل کیلئے عد لیہ کسی قسم کی قر با نی سے دریغ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ عد لیہ کی بحا لی کی تحر یک میں وکلا ء کا کر دار اظہر من الشمس ہے اور ڈیر ہ اسماعیل خان کے وکلا ء نے نہ صرف اس تحر یک میں حصہ لیا ہے بلکہ اس کے ہر اول دستے میں شامل تھے جس پر تما م وکلا ء بجا طور پر خرا ج تحسین کے مستحق ہیں تحصیل کلا چی اور درابن میں جو ڈیشل کمپلیکس کے قیام سے درابن کے لوگوں کو فوری اور سستا انصاف میسر ہو گا انہوں نے کہا کہ سر کا ری افسرا ن اپنے آ پ کو ڈیوٹی کا پابند بنا ئیں اور اگر کسی افسرا ن یا ڈاکٹرز کے خلا ف اگر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضرہو نے کی شکایت موصو ل ہو ئیں تو صو با ئی حکومت کے ساتھ ساتھ عدلیہ از خو د اس کا نوٹس لے کر اس کے خلا ف کارروائی کریگی انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان کے وکلا ء کی تحر یک نے عد لیہ کی بالا دستی کیلئے انتہا ئی اہم کر دار ادا کیا اور آئند ہ بھی اسی جذبے کا مظا ہر ہ کریں گے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے لئے پچاس کنال اراضی صوبائی حکومت نے فراہم کی ہے اور تعمیر کے لئے حکومت نے منظوری بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمپلیکس میں ابتدائی مرحلے میں سول جج، مجسٹریٹ اور ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالتیں، ان کے ذیلی دفاتر اور ججز کے لئے رہائشی مکانات بھی تعمیر کے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی غیر حاضری کسی صورت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی تقر یب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤف خا ن نے کہا کہ ہما ری کو شش ہے کہ وکلا ء کے تعا ون سے عوام کو سستا اور فور ی انصاف ملیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی نے تحصیل درا بن میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیا د رکھنے پرچیف جسٹس مظہر عالم میانخیل کا شکر یہ ادا کیا اور وکلا ء کی جا نب سے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کرا ئی

متعلقہ عنوان :