کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں جلایا گیا نوجوان دم توڑ گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ایک ماہ قبل اختر کالونی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کے بعد جلایا گیا طالب علم حارث جاوید ایک ماہ بعد دم بعد توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی کے طالب علم حارث جاوید کو گزشتہ ماہ اعظم بستی کے قریب سے یونیورسٹی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا جسے چند روز بعد اغوا کار اختر کالونی میں آگ لگانے کے بعد سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تقریبا ایک ماہ بعد زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :