اوکاڑہ کینٹ، پنجاب حکومت نے صحافیوں کے جائزمطالبات مان کر ہوش مندی کاثبوت دیا ہے،محمد شفیق کمبوہ رہنماء پیپلز پارٹی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:14

< p>اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد شفیق کمبوہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافیوں کے جائزمطالبات مان کر ہوش مندی کاثبوت دیا ہے،علاقائی صحافیوں کے8گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل دھرنے نے ثابت کر دیا کہ صحافی یک جان ہیں،اور اپنے جائز حقوق کے لیے ہر جنگ لڑنے کو تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اب پنجاب حکومت اپنے احکامات کو جلد از جلد عملی جامہ پہنا کرصحافیوں کو اپنی چھت اور دیگر سہولیات فی الفور فراہم کرے،شفیق کمبوہ نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے صدر سید شفقت گیلانی اور عابد حسین مغل،سینئر نائب صدر سجاد حسین کھرل و دیگر کی لیڈرانہ دلیر قیادت کو مبارک باد پیش کی کہ وہ اپنے مطالبات منا کر کامیاب لوٹے ہیں،ماضی میں علاقائی صحافیوں کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جو اس تاریخی دھرنے نے رقم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :