ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں موثر حفاظتی انتظامات یقینی بنا یا جائے،نشاط ضیاء قادری
جمعرات 2 اپریل 2015 18:07
کراچی( این این آئی ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور مسیحی بستیوں میں موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے تاکہ مسیحی برادی اپنے مذہبی تہوار اور عبادات پر امن ماحول میں بلا خوف وخطر انجام دیں سکیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ایسٹر کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مسیحی رہنماؤں اور عوام سے ملاقات کی اور اُن سے ایسٹر کے موقع پر درپیش علاقائی مسائل اور حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مسیحی عوام نے گرجا گھروں پر حفاظتی انتظامات اور درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ اقلیتی عوام کا ایم کیو ایم سے ناقابل تسخیر رشتہ ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے مسیحی عوام کو یقین دلایا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ہدایت کی کہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کے اطراف اور مسیحی بستیوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست بنا یا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.