وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حویلیاں میں گرلز کالج کے قیام، قبرستان کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:05

< p>پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے رجوعیہ ، حویلیاں میں گرلز کالج کے قیام اور حویلیاں میں نئے قبرستان کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری اُنہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کی قیادت میں تحصیل حویلیاں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے دی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان بھی اس موقع پر موجود تھے وفد کے ارکان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار صفد رخان اور پی ٹی آئی تحصیل حویلیاں کے صدر فریدون خان بھی شامل تھے وفد کے سربراہ یوسف ایوب خان نے وزیراعلیٰ کو حویلیاں کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے حویلیاں کی محرومیاں دور کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے حویلیاں میں رجوعیہ کے مقام پر نئے گرلز کالج کے قیام اور حویلیاں میں نئے قبرستان کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حویلیاں میں سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی حویلیاں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی اُمور کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے وفدسے کہا کہ تمام تنظیمی اُمور پارٹی کے صوبائی صدر محمد اعظم خان سواتی کے ساتھ ملکر انجام دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :