صوابی ،گوہاٹی چوک سے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کر دیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 17:59

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) گوہاٹی چوک سے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سجاد خان نے عوامی اور طلباء کے تحریری شکایت پر فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انچارج ٹریفک نیاز گل خان کو گوہاٹی بازار میں ناجائز تجازوات اور غیر قانونی سٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت کی جس پر انچارج ٹریفک نیازگل خان ٹی ایم اے صوابی کے مسیح الزمان کے ہمراہ بازار میں آپریشن کے ذریعے درجنوں غیر قانونی کیبن اور وہاں پر غیر قانونی قائم رکشہ سٹینڈ جو فی رکشہ 10روپے غنڈہ ٹیکس وصول کر رہے تھے کو ختم کر کے سٹینڈ کے منشی اور مالک کو متنبہ کیا کہ وہ آئیندہ ٹیکس وصول نہ کرے بصورت دیگر اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی آپریشن کے دوران جملہ سامان ضبط کرکے ٹی ایم اے صوابی حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنائڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان کی ہدایت پر مختلف تھانہ جات کالوخان،یارحسین ،صوابی ،ٹوپی اور تورڈھیر پولیس نے مختلف کاروائی کے دوران 8مجرمان اشتہاری جبکہ مانیری کے علاقے میں 9قمار باز کو گرفتار کر کے داو پر لگی ہوئی رقم 12620روپے بمع تاش وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ ایک منشیات فروش سے 830گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔