پیپلزپارٹی صوابی کا 56یونین کونسلوں میں یکم اپریل سے بیس اپریل تک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان

جمعرات 2 اپریل 2015 17:57

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پی پی پی ضلع صوابی نے تمام تحصیلوں کے 56یونین کونسلوں میں یکم اپریل سے بیس اپریل تک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں اجلاسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شاہی دربار ہوٹل صوابی میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پی پی پی کے ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ نے کہا کہ نچھلی سطح پر اجلاس منعقد کرنے کا مقصد کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کے لئے بیدار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی ڈپٹی انفار میشن سیکرٹری گوہر علی انقلابی ، تحصیل صوابی کے صدر عالم شیر ٹھیکہ دار، ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید پرویز باچا ، اعجاز خان ، سکندر خان اور حاجی سخاوت شاہ بھی موجود تھے۔ پی پی پی کے ضلعی صدر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے سہ فریقی اتحاد میدان میں آئے گی تو حکومتی اتحادیوں کے لئے امیدوار سامنے لانا مشکل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں ناکام ہو چکی ہے تعلیم اور صحت کے اداروں کے ساتھ انصاف کے بجائے بے انصافی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ضلع صوابی چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی بر سی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گی ۔