تبدیلی کے نام پر پر ووٹ لینے والوں کی اصلیت سے عوام واقف ہوچکے ہیں ، مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخا بات میں شانگلہ سمیت پورے صو بے میں کلین سویپ کریں گی

مسلم لیگ(ن) ضلع شانگلہ کے صدر انتخا ب عالم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 2 اپریل 2015 17:54

بشام( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع شانگلہ کے صدر انتخا ب عالم نے کہا ہے کہ قوم سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں سے تبدیلی کے دعویداروں کی اصلیت سے قوم واقف ہو چکی ہے ، پاکستان مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخا بات میں شانگلہ سمیت پورے صو بے میں کلین سویپ کریں گی، کا ر کنان بلد یاتی الیکشن کیلئے دن رات یک کر کے اُمیدواروں کی کا میابی کیلئے تما م تر توائیاں برو کا ر لا ئیں، پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ،وزیر اعظم کے مشیر اور خیبر پختونخوا کیلئے وفاقی محکموں کے نگران انجینئر امیر مقام صو بے کے پارٹی ورکروں کی محرومیوں کا خا تمہ کریں گے ، ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ(ن) شانگلہ کے ضلعی صدر انتخا ب عالم نے بشام میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت کے پاس عوام کے بہبود اور صو بے کی تعمیر و تر قی کیلئے کو ئی جامع پلان نہیں اور محض نعروں کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ آئندہ بلد یاتی انتخا بات میں مسلم لیگ(ن) شانگلہ سمیت پورے صو بے میں موسمی سیاسی بٹیروں کو عبر تناک شکست دے کر سیاست سے چھٹکارا دلا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو فاقی محکموں پانی و بجلی گیس و قدرتی وسائل کا قلمدان سونپنے پر انہیں دل کی گہرا ئیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام ماضی کی طرح آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :