شانگلہ، الپوری پو لیس کی کارو ائی ، چرس ، شراب ، جعلی کر نسی اور اسلحہ بر آمد ، ملزم گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 17:54

بشام( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) شانگلہ، الپوری پو لیس کی کارو ائی ، ملزم کے گھر پر چھا پہ ، چرس ، شراب اور جعلی کر نسی ، اسلحہ بر آمد ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پو لیس تھانہ میاں جان شہید الپوری کے ایس ایچ او سید حبیب پو لیس نفری کے ہمراہ نے بازار کوٹ میں ملزم گل ہنزیب ولد افضل خان سکنہ بازار کوٹ کے گھر پر چھا پہ مارا ، چھا پے کے دوران ملزم کے گھر سے چا لیس لیٹر شراب، ایک ہزار پچاس گرام چرس ، ستر ہزار روپے کی جعلی کرنسی اور ایک عدد بندوق بر آمد کرلی گئی ۔ پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ان کے علت نمبر 96 خلاف دفعہ 489C, 15AA, 3/4/POکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :