وفاق خیبر پختونخوا سے سوتیلی ماں کا سلوک چھوڑ دے ، دوغلی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،و فاق کی طرف سے نارواں لوڈ شیڈنگ اور دوسرے مسائل سے احساسی محروم پید ا ہوئی ہے جو ملک کی استحکام اور جمہوری نظام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے
صوبائی رکن اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کا بیان
جمعرات 2 اپریل 2015 17:52
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ وفاق صوبہ خیبر پختونخوا سے سوتیلی ماں کا سلوک چھوڑ دے کیونکہ دوغلی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔جبکہ و فاق کی طرف سے یہاں ناراوں لوڈ شیڈنگ اور دوسرے مسائل سے احساسی محروم پید ا ہوئی ہے جو کہ ملک کی استحکام اور جمہوری نظام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔
اپنے ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ہماری تحریک نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا اور اب عوام کے لئے کھرے اور کھوٹے کا تمیز کرنا ممکن ہوا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت غلط فہمی کا شکار نہ ہو کیونکہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں مرکزی حکومت کو اپنے کارکردگی کا پتہ لگ جائے گا۔(جاری ہے)
۔ جب پی ٹی آئی ملک کے کونے کونے میں کامیابی حاصل کرے گی ۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مخالف سیاسی قوتوں کی ہر سازش بری طرح ناکام بنا دیا ہے اور صوبے کی تعمیر وترقی اور امن کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھرا سیاست متعارف کروایا جو تبدیلی کی علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کرپشن ،کمیشن خوری اور اقرباپروری گذشتہ حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سستہ اور فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں سہولیا ت پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.