پشاور،تیسری سالانہ تین روزہ بین الاقوامی میڈیکل اینڈ ریسرچ کانفرنس (کل) فیز5حیات آباد کیمپس میں شروع ہوگی

جمعرات 2 اپریل 2015 17:52

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کے زیر اہتمام تیسری سالانہ تین روزہ بین الاقوامی میڈیکل اینڈ ریسرچ کانفرنس فیز5حیات آباد کیمپس یونیورسٹی کی نئی عمارت میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کاپہلا دن پری ورکشاپس کے لئے مختص کیاگیاہے جس کے تحت صبح اور بعد از دوپہر کے دوسیشنز میں مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد ہوں گی۔

جن سے میڈیکل ایجوکیشن کے مختلف ماہرین خطاب کریں گے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ کانفرنس کامقصد طبی تعلیم سے وابستہ اساتذہ کو میڈیکل ایجوکیشن کے نت نئے تجربات اور نتائج سے بہرہ مند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عملی تربیت کرناہے۔ کانفرنس کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر بریخنہ جمیل کے مطابق کانفرنس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام شرکاء او رمندوبین کی شرکت کنفرم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں اندرون ملک کے علاوہ بیرونی ممالک ملائشیا، سعودی عرب اور سری لنکا سے بھی مندوبین شرکت کریں گے۔ جن کو اس کانفرنس میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں سرکاری اور پرائیوی ٹ میڈیکل اورڈینٹل کالجز سے ماہرین صحت، فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی شرکت متوقع ہے۔

ڈاکٹر بریخنہ جمیل نے کہا کہ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی جس کے روزانہ دوسیشن ہونگے۔ جبکہ کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کل بروز ہفتہ صبح10بجے منعقد ہوگی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے اور اس کے نتیجے میں صوبے کی میڈیکل فیکلٹی کو میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے بھرپور مواقع دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :