خانیوال،یمن بحران پرحکوت ،فوج کی پالیسی ایک ہے ،وزیراعظم کابطور ثالث کردار ،دورہ ترکی بڑی پیشرفت ہے ،رانا فرمان محمود

جمعرات 2 اپریل 2015 17:04

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا فرمان محمود خاں نے کہاکہ یمن بحران پرحکوت اورفوج کی پالیسی ایک ہے وزیراعظم میاں نوازشریف کابطور ثالث کردار اور دورہ ترکی بڑی پیش رفت ہے مثبت نتائج مرتب ہونگے۔و ہ صوبائی حلقہ213میں معززین علاقہ اورپارٹی کارکنو ں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یمن میں محصور ین کو وطن واپسی لانے کے لیے حکومت بھرپور اقدام کررہی ہے۔

کسا نو ں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دھانی اورگندم کی خریداری وریٹ کے حوا لے سے پنجاب حکومت کی پالیسی سے کسانوں کو ریلیف ملے گا اور زراعت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کاعمل جاری رکھیں گے بلدیاتی انتخابات میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گے کار کن الیکشن کی تیاری کریں۔

متعلقہ عنوان :