ایل ڈی اے کے 11پلاٹ 12کروڑ 47لاکھ روپے میں نیلام
جمعرات 2 اپریل 2015 17:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام 9کمر شل اور2 رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر12 کروڑ47لاکھ20ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ سب سے زیادہ بولی سوک سنٹر جوبلی ٹاؤ ن سکیم میں واقع21مرلے192 مربع فٹ رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر2 کے لئے دی گئی۔اس کی بنیادی قیمت15 لاکھ95ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ16 لاکھ10ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر3 کروڑ51 لاکھ78ہزار روپے میں نیلام ہوا ۔
سوک سنٹرنیو گارڈن ٹاؤن میں ساڑھے تین کنال اراضی پر نو تعمیر شدہ چار منزلہ کمیونٹی سنٹر کے حقوق کرایہ داری 1کروڑ12لاکھ30ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوئے جبکہ بولی کی ابتدائی قیمت 1 کروڑ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی۔نیلام عام ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ معظم رشید‘ اکبر نکئی‘عثمان غنی اور ندیم عباس بھنگو‘ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ اسد امیر ‘ محمد محسن بلال ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.