Live Updates

فرص شناس ایس ایس پی نیکوکارا کی برطرفی کی مذمت کر تے ہیں، تحریک انصاف حکومت کی اس انتقامی کارروائی کے خلاف آواز اٹھائے گی ،شاہ محمود قریشی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معطل کیا جانے والا فرص شناس ایس ایس پی نیکوکارا کی برطرفی پر تحریک انصاف مذمت کرتی ہے اور تحریک انصاف حکومت کی اس انتقامی کارروائی کے خلاف آواز اٹھائے گی جمعرات کے روز تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے آن لان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیکوکارا کی فرض شناسی کی تعریف عمران خان نے آزاد کشمیر کے جلسے میں بھی کی ہے اور کہا کہ نیکوکارا ایک بہادر اور حقیقت پسند آفیسر ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیکوکارا کو عہدے سے ہٹانا اور ان سے مراعات واپس لینے کی تحریک انصاف سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے نیکوکارا وہ پولیس آفیسر تھے جنہوں نے دھرنے میں حکومتی حکم پر عمل نہیں کیا تھا اور اسی فرض شناسی کی سزا اب ان کو روزگار چھین کر دی گئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیکوکارا کو عہدے سے ہٹانا حکومت کی انتقامی کارروائی ہے اور تحریک انصاف اس پر ضرور آواز اٹھائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :