فیصل آباد،ریاض گوہر شاہی کے بعددیوار پر کالعدم تنظیم ”داعش“ کی وال چاکنگ پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیو الے ادارے حرکت میں آ گئے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 2 اپریل 2015 16:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ریاض گوہر شاہی کے بعددیوار پر کالعدم تنظیم ”داعش“ کی وال چاکنگ پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیو الے ادارے حرکت میں آ گئے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق سیکورٹی افسر ریاض احمد نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کہ نیو پاکستان نرسری کی دیوار پر نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کی وال چاکنگ کی ہوئی ہے جس پرحکومت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے، پولیس نے سیکورٹی آفیسر کی مدعیت میں دو وال چاکنگ ترمیمی آرڈیننس 2015کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گی۔

جبکہ گذشتہ کئی روز شہر کے مختلف علاقوں میں مہیدی فاونڈیشن کی جانب سے ریاض گوہر شاہی کی تصویروالی مہر کی وال چاکنگ کی جارہے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرننے والے اداروں نے وال چاکنگ پر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :