پشاور،پہلا سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ فش کلب نے جیت لی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:36

پشاور،پہلا سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ فش کلب نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پہلا سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ فش کلب نے جیت لی فائنل میں زیڈجی کلب کو پندرہ رنز سے شکست ، مہمان خصوصی ایجنسی سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری نے انعامات تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایجنسی سپورٹس منیجر خیبر کے تعاون سے منعقدہ پہلا سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ فش کلب نے جیت لیا۔اریگیشن کالونی گراونڈ ملاگوری پر ہونے والے ،فانیل میچ میں فش کلب نے زیڈ جی کلب کو پندرہ رنز سے ہارایا۔

فش کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چھ اورز میں پچاسی رنز بنائے جواب میں زیڈ جی کلب مطلوبہ رنز کرنے میں ناکام رہے ۔آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس مینجر راحید گل ملاگوری نے کہا کہ ایونٹ میں سولہ ٹیموں حصہ لیاتھاہر ایک ٹیم میں چھ کھلاڑی شامل تھے اور ہر میچ چھ چھ ااورزپر مشتمل تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وہ آیند ہ بھی اس قسم کی سپورٹس سرگرمیوں سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔اس سے قبل لنڈی کوتل میں بھی سپورٹس فیسٹول کا کامیابی سے انعقاد کیاتھا جس میں ایتھلیٹکس، والی بال ،کرکٹ، ٹیبل ٹینس ، پی ٹی شو،ملی نغمہ اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیاتھا ۔اپنی مدد آپ کے تحت ٹورنامنٹ منعقد کرائے جس کیلئے فنڈزکی منظوری ہوئی ہے لیکن ایجوکیشن سپورٹس آفیسر فنڈز دینے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا سردرار مہتاب احمد خان اور اے سی ایس فاٹا اعظم خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایت کرے کو وہ اس فنڈز کو جلد از جلد ریلیز کرے تاکہ دیگر سپورٹس سرگرمیاں جلد منعقد کی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :