ایم سی اے فیصل آباد کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل روانہ ہوگی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:36

ایم سی اے فیصل آباد کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل روانہ ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی ٹیم کل انٹر لوپ کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی ۔ ٹیم کے کپتان افغانستان انٹر نیشنل کھلاڑی شفیق الله ہونگے ۔ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک فرمان علی کے مطابق فیصل آباد میں انٹر لوپ کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد میں شروع ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کی ٹیم بھرپور شرکت کریگی ۔ ٹیم آج روانہ ہوگی ،ٹورنامنٹ چار اپریل سے شروع ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔پہلا میچ ملک کرکٹ اکیڈمی کا کراچی اور دوسرا میچ پانچ اپریل کو سعید اجمل اکیڈمی کے خلاف اور تیسرا میچ چھ اپریل کو ملتان کے خلاف کھیلی گی۔ ایم س اے کی کپتان شفیق الله شفق منیجر ہارون اور کوچ سید حشمت شاہ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :