امریکی صدر بارک اوباما کا نومنتخب نائیجیرین صدر کو ٹیلی فون، کامیابی پر مبارکباد دی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے نائیجیریا کے نو منتخب صدر محمد بوہاری کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی ہوئی ہے ۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بارک اوباما نے گزشتہ روز نومنتخب صدر محمد بوہاری اور سبکدوش صدر گڈ لاک جوناتھن کو الگ الگ ٹیلی فون کیا اور شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر انکے کوششوں کی تعریف کی۔