کینیا ،مسلح افراد نے کالج پر قبضہ کرلیا، پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے

جمعرات 2 اپریل 2015 16:17

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کینیا میں مسلح افراد نے ایک کالج پر قبضہ کرلیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے شمال مشرقی قصبے گریسا کے ایک یونیورسٹی کالج کے کیمپس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس پر کئی گھنٹے تک قبضہ جمائے رکھا اور بعد ازاں فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے وہاں دھماکہ خیزمواد نصب کیا اور اس کو اڑانے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :