یوکرائن اور روس میں اگلے تین ماہ گیس کی خریداری کے نئے معاہدے پر دستخط ہوگئے

جمعرات 2 اپریل 2015 16:16

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) یوکرائن نے اگلے 3ماہ کیلئے روس سے گیس کی خریداری کے نئے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ یوکرائن معاہدے کے تحت روس کو 248ڈالر فی ایک ہزار مکعب میٹر کے حساب سے پیشگی ادائیگی کریگا۔

(جاری ہے)

یہ بات یوکرائن کے وزیر توانائی ولادیمیر دیم چین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔یوکرائنی وزیر توانائی نے کہا کہ معاہدہ نیفت و گاز اور گاز پروم کے مابین اقتصادی تعلقات میں پیشترفت کی جانب اہم کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :