گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیرنگ سکول قصور میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کیلئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات

جمعرات 2 اپریل 2015 16:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیرنگ سکول قصور میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کیلئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور بیگم ڈی سی او قصور نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی حامد شہزاد ، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو سکول زرینہ واحد ،محمد یونس کیانی ایڈووکیٹ ، سپیشل بچوں،اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں سپیشل بچوں اور بچیوں نے بہت خوبصورت ٹیبلو ز اور شاندار ویلکم پیش کیا اور اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے جسے حاضرین نے بہت سراہا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ ٹیچر ز سپیشل بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم انسان میں نکھار پیدا کرتی ہے اور اسے مہذب شہری بناتی ہے دنیامیں موجودہ ترقی صرف اور صرف تعلیم کی ہی وجہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ایک پڑھا لکھا اور مہذب معاشرہ تشکیل پا سکے ۔ ڈی سی او نے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیر نگ سکول قصور کی اپ گریڈیشن کیلئے سکول انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تمام اقدامات بروے کار لائیگی ۔تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیچرز ‘ورکرز‘پوزیشن ہولڈر زطلباء و طالبات میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔