ورلڈ بینک کا پاکستان کے لئے آئی بی آر ڈی امداد بحال کرنے پر رضا مندی کا اظہار

جمعرات 2 اپریل 2015 15:14

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے آئی بی آر ڈی امداد بحال کرنے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا۔ آئی بی آر ڈی ان منصوبوں میں دی جاتی ہے جن میں مارکیٹ ریٹ پر قرضے دیئے جائیں۔آئی بی آر ڈی کی امداد گذشتہ ایک دہائی سے بند تھی۔زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور قرضے میں اضافے کی وجہ سے آئی بی آر ڈی کی امداد بند تھی۔

(جاری ہے)

اس بحالی سے ورلڈ بنک کی سالانہ امداد میں سالانہ پچاس کروڑ ڈالر اضافے کا امکان ہے،ورلڈ بینک کا نجی شعبے کے لئے قرضہ آئی ایف سی کے ذریعے اسی کروڑڈالر سالانہ تک پہنچ سکتاہے۔ورلڈ بینک کے اس وقت پاکستان میں چارارب چالیس کروڑڈالر کے چوالیس امدادی منصوبے چل رہے ہیں۔کے پی کے اور فاٹا کی بحالی کے لئے ایک سو پچہترملین ڈالر کا ایک فنڈ بنک کی نگرانی میں چل رہا ہے،مالی سال دو ہزار چودہ میں بنک پاکستان کودوارب چودہ کروڑ ڈالر کی امداد دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :