سندھ میں آموں کے باغات پر مختلف امراض کا حملہ، پیداوار کم ہونے کا خد شہ

جمعرات 2 اپریل 2015 15:14

ٹنڈو باگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ میں آموں کے باغات پر مختلف امراض کا حملہ، پیداوار میں بہت کمی ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں آم کے باغات پر مہلک امراض کا حملہ، ہزاروں ایکڑ کھڑے آم کے درخت شدید متاثر ہو گئے اور آم کی پیداوار میں بہت کمی ہو جائے گی، اس امراض کے حملوں سے میرپور خاص، بدین، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، حیدر آباد اور دیگر اضلاع کے علاقوں میں ہزارہا ایکڑ کھڑے آم کے درخت امراض کی وجہ سے سوک گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے آم50 پرسنٹ کم ہو گا۔ زرعی ماہرین کے مطابق بڑے باغات کی نسبت چھوٹے باغات اس امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، آم کے باغات کے مالک سخت پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :