پاکستان کی معاشی پالیسیاں بہتری کی طرف گامزن ہیں ،جنہیں عالمی تجارتی تنظیم نے سراہا ہے،ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری کے لیے حکومت موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، حکومت تجارتی مفادات کو تحفظ دینے اور تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے
وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کاوزارت تجارت میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2015 15:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں بہتری کی طرف گامزن ہیں جنہیں عالمی تجارتی تنظیم نے سراہا ہے۔ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری کے لیے حکومت موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، حکومت پاکستان کے تجارتی مفادات کو تحفظ دینے اور تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے۔
گزشتہ روز وزارت تجارت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈبلیو ٹی او کے اراکین نے پاکستان کی گزشتہ 2 سالہ معاشی ترقی کو سراہا اور حکومت کے معاشی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے ممبران ممالک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے اور حکومت کی طرف سے دہشت گردی اور تونائی کے بحران کے خاتمے کے بعد معیشت میں مزید بہتری اور ترقی کے امکانات روشن ہیں، ممبرممالک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) کے تحت بیرونی فنڈ کے سہولتی پروگرام کے کامیاب نفاذ پر پاکستان کوسراہا ہے، اس پروگرام کے تحت پاکستان نے سہ ماہی جائزے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور چھٹے جائزے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.