پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے دورہ بنگلا دیش کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کی قربانی دیدی

جمعرات 2 اپریل 2015 14:59

پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے دورہ بنگلا دیش کیلئے کاؤنٹی ..

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے دورہ بنگلا دیش کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کی قربانی دیدی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی بیٹنگ لائن میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی نے انگلش کاؤنٹی میں یار کشائر کی ٹیم سے معاہدہ کیا لیکن رواں ماہ دورہ بنگلا دیش شیڈول ہونے پر یونس خان نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے معاہدہ ختم کردیا ۔ یونس خان نے یار کشائر کی جانب سے مئی میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنی تھی لیکن اب انہوں نے اس سیزن کیلئے اپنی عدم دستیابی ظاہر کردی ہے ۔ پاکستان کھلاڑی کے انکار کے بعد یارکشائر نے بھارتی ٹیسٹ بیٹسمین پجارا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور انہیں متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے

متعلقہ عنوان :