عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن باوٴلنگ،14اوورز میں6 وکٹیں
جمعرات 2 اپریل 2015 14:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فاسٹ باولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو پی سی بی گریڈ ٹو کے فائنل میں پہنچا دیا۔ایل سی سی گراونڈ لاہور میں کھیلے گئے پی سی بی گریڈ ٹو کے پہلے سیمی فائنل میں محمد عامر نے 14اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بارش سے متاثرہ میچ کو ایک ایک اننگ تک محدود کردیا گیا، جس میں عامر نے شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میری تمام تر توجہ فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز ہے اور میں اپنی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ کون سے کھلاڑی میری قومی ٹیم میں شمولیت کے مخالف ہیں اور میں اس تنازع میں پڑے بغیر سب کے لیے قابل قبول بننا چاہتا ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.