برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 2 اپریل 2015 14:57

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری ایونٹ میں اینڈی مرے کو آسٹریا کے تھا یم ڈومینک نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے زیر کیا۔لیکن پھر مرے فارم میں آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسرا سیٹ چھ چار کے اسکور سے جیتا۔فیصلہ کن سیٹ میں اینڈی مرے نے حریف کو صرف ایک ہی پوائنٹ بنانے کی مہلت دی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ایک اور میچ مِں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیخ نے ارجنٹینا کے JUAN MONACO کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ٹوماس کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

متعلقہ عنوان :