اسلام آباد : کسی بھی فیصلے سے قبل پاکستان کا قومی مفاد مقدم ہے، وزیر اعظم نوا ز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 14:44

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یمن سے پاکستانیوں کے با حفاظت انخلا کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدرات اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وفد نے رپورٹ پیش کی.

(جاری ہے)

اجلا س میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا . وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے سے قبل پاکستان کا قومی مفاد مقدم ہے ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی کود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب کو خطرے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :