نورجہاں کے پوتے سکندر رضوی عمیمہ ملک کے ساتھ دیکھ مگر پیار سے میں جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 2 اپریل 2015 14:42

نورجہاں کے پوتے سکندر رضوی عمیمہ ملک کے ساتھ دیکھ مگر پیار سے میں جلوہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی اداکارہ عمیمہ ملک کے ساتھ فلم ” دیکھ مگر پیار سے “ میں جلوہ گر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اسدالحق کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک کامیڈی رومانٹک فلم ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد نے کہا کہ دیھ مگر پیار سے لاہور کی ثقافت پر بنی ہے جس میں ہلکی پھلکی کامیڈی اور رومانس بھی ہے انہوں نے کہا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ اندرون لاہور کی جائے گی ۔