ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کو چیلنجز ورثے میں ملے، حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اعشاریے مثبت آرہے ہیں، انتہاء پسندی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں افراط زر کی شرح 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، دہشت گردی نے پاکستان کو مالی وجانی نقصان پہنچایا، پاک فوج کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی

وزیراعظم نواز شریف کاعالمی بنک کے وفدسے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 14:21

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کو چیلنجز ورثے میں ملے، حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اعشاریے مثبت آرہے ہیں، انتہاء پسندی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں افراط زر کی شرح 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، دہشت گردی نے پاکستان کو مالی وجانی نقصان پہنچایا، پاک فوج کے آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔

وہ جمعرات کو عالمی بنک کے وفد سے ملاقات میں خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عالمی بنک کے وفد کی قیادت انٹیسے ڈیکس نے کی۔وفد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ، اوورسیز ریجنل ایڈوائزر شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور عالمی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ بینک کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ عالمی بینک کے وفد نے معاشی بحالی پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چیلنجز ورثے میں ملے، حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، انتہاء پسندی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں افراط زر کی شرح 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، مالی نقصان بھی پہنچا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، متاثرین کی دوبارہ آباد کاری پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

عالمی بینک کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زراعت اور ڈیری کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، بہتر معاشی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی امداد بڑھا دی ہے۔عالمی بینک کے وفد نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیراعظم نواز شریف خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔