نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلاب کی وارننگ جاری کر دی

جمعرات 2 اپریل 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سیلاب سے متعلق جاری ایڈوائزری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث دریائے چنا ب میں پانی کی سطح بلند ہے دریائے چناب کے بالائی کچے کے علاقے کے لوگ دریا میں پانی کی بلند سطح کے باعث دریائی موجوں سے متاثر ہو سکتے ہیں دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور یہاں ایک لاکھ 40 ہزار سے 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :