گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کا الزام

جمعرات 2 اپریل 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گورنر گلگت بلتستان کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیں ،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی فرمائش پر اہم عہدوں پر افسروں کی تعیناتی کی جارہی ہے ،انہوں نے الزام لگایا کہ گلگت میں انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فارم تقسیم کئے جارہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں ،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گورنر ہاؤس کو الیکشن سیل بنا رکھا ہے اور یہاں پر سیاسی سرگرمیاں کی جارہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس بھی گورنر ہاؤس میں ہی کئے جارہے ہیں ،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت میں بلدیاتی الیکشن سے قبل متعدد ترقیاتی سکیمیں شروع کر دی ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں ۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اور گورنر اور گورنرہاؤس میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیں