حلقہ این اے 246 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیدواروں کے نام اور انتخابی نشانات کی فہرست جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 14:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 246 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیدواروں کے ناموں اور ان کے انتخابی نشانات کے حوالے سے حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ اس نشست پر اصل مقابلہ ایم کیوایم، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل ان کا انتخاب نشان (پتنگ) ہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا انتخاب نشان (بلا)، جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کا انتخابی نشان (ترازو) ہے۔

15 امیدواروں کی فہرست میں واحد خاتون امیدوار سیما زریں کا انتخابی نشان (ڈریسنگ ٹیبل)، اسلم شاہ (پریشر ککر)، اشرف علی قریشی (ٹوتھ برش)، ایم محفوظ یار خان (سوٹ کیس)، پرویز علی (بوتل)، اظہارالحسن الیکٹرک (ہیٹر)، سید عثمان علی (تربوز)، منعیز ظفر (گلدستہ)، محمد ایوب (ڈرم)، عثمان معظم صدیقی (غبارہ)، عبدالستار انصاری (کیمرہ) اور حسن پرویز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 246 پر ضمنی الیکشن 23 اپریل کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :