کوآپریٹو کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے،سیکرٹری کوآپریٹر پنجاب

جمعرات 2 اپریل 2015 14:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سیکرٹری کوآپریٹر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ کوآپریٹو کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور انتظامیہ اپنی نگرانی میں تعمیراتی مراحل کو مقررہ مدت میں مکمل کرائے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کوآپریٹو ٹریننگ کالج سرگودھا روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

پرنسپل شیخ بشارت،وائس پرنسپل مہر عبدالرحمن کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب نے کالج میں چاردیواری،کمپیوٹر لیب،ہاسٹل،رہائش برائے سٹاف ممبران سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا اور کہا کہ تعمیراتی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے کالج میں دستیاب اراضی پر پودوں کی نرسری کا بھی افتتاح کیا اورشجرکاری کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

انہوں نے موقع پر موجود اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے پرنسپل کو ضروری ہدایت جاری کی۔سیکرٹری کوآپریٹو نے زرعی یونیورسٹی کے الحاق سے سٹاف ممبران کے لئے ڈپلومہ کلاسز کے امورکا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل نے ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین پیشرفت سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا