پنجاب حکومت کا مونگ پھلی کی کاشت برھانے کا فیصلہ

جمعرات 2 اپریل 2015 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت کا مونگ پھلی کی کاشت برھانے کا فیصلہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے مختلف اقسام کی پیداوار صلاحیت بڑھانے کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کاشت ہوئی ہے اس وقت پنجاب کے 80 ہزار ایکڑ پر مونگ پھلی کی کاشت ہو رہی ہے جبکہ فی ایکڑ پیداوار 9 من ہے حکومت پنجاب نے مونگ پھلی کی کاشت کو بڑھانے کے لئے بارانی علاقوں کے کاشت کاروں کو مونگ پھلی کاشت بڑھانے کے لئے پروگرام کا آغاز کی اہے پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ریسرچ ونگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

02 اپریل۔2015ء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو مونگ پھلی کی کاشت بڑھانے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی ہے کاشتکاروں کو اعلی بیج اور پودوں کے درمیانی فاصلوں ، کھاد کے حوالے سے براہ راست مشاورت کی ہدایات کی ہے اس وقت پنجاب میں 80 ہزار ایکڑ سے 90 ہزار ٹن مونگ پھلی کی فصل حاصل کی جا رہی ہے اچھا بیج استعمال کرنے سے مونگ پھلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :