ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکامرکزی بینک کی جانب سے قرضوں کی بنیادی شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کا خیرمقدم
جمعرات 2 اپریل 2015 14:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) نے مرکزی بینک کی جانب سے 2 ماہ کیلیے قرضوں کی بنیادی شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کی شرح سود 13 سال کی کم ترین سطح 8 فیصد پر آنے سے ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جبکہ بلڈنگ میٹریلز خصوصاً سیمنٹ کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔
آباد کے چیئرمین جنید اشرف تالو نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کی تھی اور اب نصف فیصد کمی سے بنیادی شرح سود 8فیصد ہو گئی ہے جس کے بعد آباد کے ممبر بلڈرز کو توقع ہے کہ بلڈنگ میٹریلز خصوصاً سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2013-14 کے مطابق سیمنٹ کے بڑے اور چھوٹے کارخانوں نے گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ اور اس سے پچھلے سال کے دوران مالی لاگت میں بالترتیب 29 فیصد اور50 فیصد کمی کی ہے جس کے باعث ان کا بینکوں پر انحصار کم ہوگیا ہے، اس رپورٹ کے بعد مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کی ہے جس سے سیمنٹ کارخانوں کی مالی لاگت میں غیر معمولی کمی ہو گی اور اس تناظر میں آباد کو توقع ہے کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جا ئے گی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.