ایف بی آر کا ملک میں کھیپوں کی منظم کارٹل کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز
جمعرات 2 اپریل 2015 14:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو ایف بی آر نے ملک میں کھیپوں کی منظم کارٹل کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آئی اینڈ آئی ہارون محمد ترین کی ہدایات پرکراچی، اسلام آباد ،لاہور ایئرپورٹ پر آئی اینڈ آئی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے، یہ ٹیمیں تین نکاتی میکنزم کے تحت تمام ایئرپورٹس پرگراوٴنڈ اسٹاف، پائلٹ سمیت تمام کریو ممبران اورانکے پرسنل لگیج کے علاوہ ان مسافروں پرمستقل نظر رکھے گی جو مستقل بنیادوں پردبئی، بنکاک سمیت دیگر ممالک کا سفرکررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی اینڈ آئی حکام کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رات گئے پاکستان پہنچنے والی فلائٹس میں کھیپوں کا منظم کارٹل نہ صرف دبئی بلکہ یورپ سے بھی الیکٹرونکس مصنوعات، سونا، جعلی امریکی ڈالر اور 5000 روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کررہے ہیں، پاکستان میں طویل دورانیے سے کھیپوں کا منظم کارٹل ہرسال ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچارہا ہے.ایئرپورٹس پر تعینات ہونے والی آئی اینڈ آئی کی خصوصی ٹیمیں مسلسل بیرون ملک سفرپر جانے والے مسافروں کے سفر کے مقاصد سے بھی آگہی حاصل کریں گی جبکہ جہاز کے کریو اور گراوٴنڈ اسٹاف کی نقل وحرکت ودیگر سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کریں گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.