سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،پنجاب کو فری فلڈ زون قرار دیدیا ہے، ڈائریکٹر فلڈ فورکاسٹ

جمعرات 2 اپریل 2015 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر فلڈ فور کاسٹ ڈویژن اکرم انجم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب کا خطرہ تھا لیکن اب پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ،پنجاب کے تمام علاقوں کو فلڈ فری زون قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

02 اپریل۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر فلڈ فورکاسٹ ڈویژن اکرم انجم نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک تک بلند ہو چکی تھی جس کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقو ں میں سیلاب کا خطرہ تھا لیکن بروقت اقدامات کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ،فلڈ ڈویژن نے پنجاب کو فلڈ زون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے خطرے کو یکسر مسترد کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :